Brailvi Books

قانونِ شرِیعت
2 - 263
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
 ’’  اے رب مجھے علم ِنافع عطا فرمَا       ‘‘   کے اکیس حروف کی نسبت سے اس کتاب کو پڑھنے کی  ’’ 21 نیتیں  ‘‘ 
فرمانِ مصطفیٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم : ’’  اچھی نیت بندے کو جنت میں داخل کر دیتی ہے۔ ‘‘ 
                                                                                     (جامع صغیر للسیوطی، ص۵۵۷، حدیث۹۳۲۶)  
 دو مَدَنی پھول:
  {1}   بغیر اچھی نیت کے کسی بھی عمل خیر کا ثواب نہیں ملتا۔ 
 {2} جتنی اچھی نیتیں زیادہ، اتنا ثواب بھی زیادہ۔ 
	 {1} ہربارحمدو {2} صلوٰۃ اور {3} تَعَوُّذو {4} تسمیہ سے آغاز کروں گا  (اسی صفحہ پر اوپر دی ہوئی دو عربی عبارات پڑھ لینے سے چاروں نیتوں پر عمل ہوجائے گا)   {5} اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی رضا کے لیے اس کتاب کا اوّل تا آخر مطالعہ کروں گا  {6}  حتی الامکان اس کا باوضو اور  {7} قبلہ رُو مطالعہ کروں گا {8}  قرآنی آیات اور  {9} احادیث مبارکہ کی زیارت کروں گا {10} جہاں جہاں  ’’ اللّٰہ ‘‘  کا نامِ پاک آئے گا وہاں عَزَّوَجَلَّ اور {11}  جہاں جہاں  ’’ سرکار ‘‘ کا اسم مبارک آئے گا وہاں صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پڑھوں گا  {12} جو مسئلہ سمجھ میں نہیں آئے گا اس کے لیے آیت کریمہ"فَسْــٴَـلُوْۤا اَهْلَ الذِّكْرِ اِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَۙ (۴۳) ") پ۱۴،النحل:۴۳ ( ترجمۂ کنز الایمان: تو اے لوگو علم والوں سے پوچھو اگر تمہیں علم نہیں ۔ ‘‘  پر عمل کرتے ہوئے علما سے رجوع کروں گا {13} ) اپنے ذاتی نسخے پر ( ’’ یاد داشت ‘‘  والے